بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو بارش کا امکان

پاکستان
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو بارش کا امکان

فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی ایک لہر ملک کے مغربی اور بالائی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت جمعہ کو کراچی، ٹھٹھہ، قمبرشہدادکوٹ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلےکی پیشگوئی

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور خنک رہنےکا امکان ہے، سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑ سکتی ہے جب کہ کراچی میں جمعرات کو ہلکی دھند متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کراچی میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

بشکریہ جیو نیوز