ڈی جی خان میں سب اچھا نہیں، خوشامدی تعریفیں کرتے ہیں لیکن زمینی حقائق مختلف ہیں: ن لیگی ایم این اے

فوٹو: فائل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار محمود قادر لغاری نےکہا ہےکہ وہ پنجاب حکومت سے کہتے ہیں ڈیرہ غازی خان میں سب اچھا نہیں ہے، خوشامدی تعریفیں کرتے ہیں لیکن زمینی حقائق اس سے مختلف ہیں۔
ڈیرہ غازی خان میں تاجروں سےگفتگو میں سردار محمود قادر لغاری نےکہا کہ یہاں مہنگائی ہے، غربت ہے، بے روزگاری ہے، بجلی کے بلوں کا عذاب ہے۔ وزیراعلیٰ کی مہربانی ہے اگر وہ کینسر اسپتال بنادیں گی، یہ ہمارا بنیادی حق ہے۔
ن لیگی ایم این اےکا کہنا تھا کہ لوگوں کو سانس لینے دیں، نوجوان بے روزگار ہیں، تین تین مہینے، دو دو مہینےکے لیے تھانے بکے ہوئے ہیں،کوئی انصاف نہیں، 5 ہزار والا کام 50 ہزار روپے میں ہوتا ہے۔
انہوں نےکہا کہ ہماری تو کسی خراب تھانیدارکو ہٹانےکی بھی حییثت نہیں، یہ عہدہ امانت ہے، جس وقت حکم کریں گے دے دوں گا۔
بشکریہ جیو نیوز