بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ

پاکستان
ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ

اس منصوبے کے لیے حکومت عالمی بینک (ورلڈ بینک) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ مذاکرات کرے گی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضوں کی مدد سے اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسکوز کے ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لیا گیا اور تمام تقسیم کار کمپنیوں کے ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے لیے فنڈز کے انتظام سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضوں کی مدد سے اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے کے لیے حکومت عالمی بینک (ورلڈ بینک) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔

بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

نیشنل گرڈ کی ترسیلی ناکامی، پاکستانی شہری مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور

بشکریہ جیو نیوز