قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق نے صوبوں کے 35 ارب روپے کاٹ لیے

فائل فوٹو
اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 164کے تحت چاروں صوبوں کے این ایف سی حصے سے گرانٹ کی مد میں 35 ارب روپے کاٹ لیے۔
وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے دی نیوز کو تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران صوبوں سے 34 ارب 839 کروڑ روپے بطور گرانٹ وصول کیے ہیں جنہیں نان ٹیکس ریونیو (این ٹی آر) کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔
بجٹ 27-2026 پیش کیے جانے سے قبل وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان اتفاق ہوا تھا کہ صوبے آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت مالی سال 27-2026 میں وفاقی حکومت کی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد کے لیے اپنے این ایف سی حصے سے 1035 ارب روپے گرانٹ فراہم کریں گے۔
بشکریہ جیو نیوز