منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عدالت کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم

پاکستان
عدالت کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل کے آغاز کی یقین دہانی کرائیں تو دونوں کی ملاقات کرادیتے ہیں، کل کا ٹائم بتادیں ایک گھنٹے کی ملاقات کرادی جائے گی۔

اڈیالہ جیل میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا

دوران سماعت وکیل سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ قانون کے مطابق ملاقات کرا تو رہے ہیں ، کل آپ کہیں گے کہ 5 لوگوں کی ملاقات کرادیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت ویسے کہہ دے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیتے ہیں ، انہیں اس طرح عدالتی کارروائی سے نکالا تو نہیں جاسکتا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی 48 گھنٹوں میں طبی بنیادوں پر رہائی کا امکان ہے۔

بشکریہ جیو نیوز