پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

اڈیالہ جیل میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا

پاکستان
اڈیالہ جیل میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا

فوٹو: فائل

اڈیالہ جیل میں میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعارف خان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم شام کو اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعارف خان نے بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ کیا۔میڈیکل ٹیم کو جیل اسپتال کے طبی عملےکی معاونت بھی حاصل تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر اورکولیسٹرول کا مشاہدہ کیا، ڈاکٹرعارف خان نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی طبیعت سے متعلق دریافت کیا۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کو تجویز کردہ ادویات کا بھی جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کا بھی مکمل طبی معائنہ کیا۔ طبی معائنےکے بعد میڈیکل ٹیم جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

بشکریہ جیو نیوز