بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: سوئی سدرن نے گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے اوقات تبدیل کردیے

پاکستان
کراچی: سوئی سدرن نے گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے اوقات تبدیل کردیے

فائل فوٹو

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نےگھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صبح ساڑھے 6 سے9 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دوپہر 12سے ڈھائی بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی جب کہ شام 6 سے9 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔

سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادی

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس فراہمی کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

بشکریہ جیو نیوز