بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس فراہمی کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

پاکستان
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس فراہمی کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

حکومت نے محدود ذخائر کے پیش نظر گھریلو صارفین کو دیگر شعبوں پر ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد : سوئی ناردرن نے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس فراہمی کھانا پکانے کے اوقات تک محدود کردی۔

ایس این جی پی ایل نے ایل این جی کی دستیابی میں کمی اور موسم سرما میں طلب بڑھنے کے باعث اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی محدود کرتے ہوئے بدھ سے روزانہ صرف 3 مخصوص اوقات میں گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے شیڈول کے تحت صارفین کو صبح 6:30 سے 9 بجے، دوپہر 12 سے 2:30 بجے اور شام 6 سے رات 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی، حکومت نے محدود ذخائر کے پیش نظر گھریلو صارفین کو دیگر شعبوں پر ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس این جی پی ایل نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بھی 50 ملین مکعب فٹ یومیہ سے کم کرکے 35 ملین مکعب فٹ کردی ہے جب کہ آئندہ چند روز میں اسے مکمل طور پر بند کرنے کا منصوبہ ہے۔

سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادی

قطر سے گیس آرہی ہے، دسمبر، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی: علی پرویز ملک

بشکریہ جیو نیوز