بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17 فیصد کمی آئی ہے: آئی جی سندھ کا دعویٰ

پاکستان
ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17 فیصد کمی آئی ہے: آئی جی سندھ کا دعویٰ

فوٹو سوشل میڈیا

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17 فیصد کمی کا دعویٰ کیا ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17 فیصد اور زخمی ہونے کے واقعات میں 32 فیصد کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی: منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

کراچی: کپڑےکی دکان میں ڈکیتی، رقم نہ ملنے پر ڈاکو لاکھوں روپے کا کپڑا لوٹ کر فرار

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 42 ہزار پولیس اہلکار ہیں ہمیں 60 ہزار چاہئیں لیکن 60 ہزار وہ ہوں جو ایجوکیشن وٹیکنالوجی کو سمجھ سکیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے تعاون سے کراچی میں کیمروں کی تعداد 32 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کردی گئی ہے جب کہ رواں سال اسٹریٹ کرائم میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔

بشکریہ جیو نیوز