بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے: وزیر پیٹرولیم

پاکستان
مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے: وزیر پیٹرولیم

چند عناصر نے ایل پی جی پر منافع خوری کی لیکن سستی ایل پی جی فراہم کریں گے، علی پرویز ملک/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا پر ریلیف دیں گے۔

ایک بیان میں علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی منڈی کے مطابق ایل پی جی کی 450 روپے فی کلو قیمت بنتی ہے، چند عناصر نے ایل پی جی پر منافع خوری کی لیکن سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھول رہے ہیں، تمام کمپنیاں اپنی ویب پر ایل پی جی کا ریٹ لگائیں گی، مقامی ایل پی جی کی فراہمی آکشن کے ذریعے کریں گے۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا پر ریلیف دیں گے، کوشش ہے کہ ملک میں دسمبر جنوری میں گیس کی فراہمی برقرار رکھیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ عوام پر بوجھ نہ آئے، عوام پر بوجھ کو کم کیا جا رہا ہے، ایل پی جی پر فیصلوں کی کابینہ نے منظوری دی ہے۔

قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کا خدشہ، ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ایل پی جی سستی نہ ہوسکی، کراچی میں 530 روپے میں فی کلو پر فروخت جاری

بشکریہ جیو نیوز