ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

پشاور: محکمہ تعلیم کا خستہ حال اسکولوں کے طلبہ کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنےکا فیصلہ

پاکستان
پشاور: محکمہ تعلیم کا خستہ حال اسکولوں کے طلبہ کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنےکا فیصلہ

فائل فوٹو

پشاور: محکمہ تعلیم نے خستہ حال اسکولوں کے طلبہ کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ضلعی ایجوکیشن افسران کو مراسلے بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو اور تکنیکی ماہرین نے متعدد اسکول عمارتوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پشاور: دیرکالونی میں منہدم ہونیوالی اسکول کی عمارت رہائشی تھی، رپورٹ میں انکشاف

پشاور: دیر کالونی میں اسکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال

مراسلے میں خطرناک قرار دی گئی اسکول عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طلبہ کو اسی اسکول کی محفوظ عمارت یا قریبی سرکاری اسکول میں منتقل کیا جائے۔

مراسلے کے مطابق سرکاری اسکول دستیاب نہ ہونے کی صورت میں کرائےکی عمارت میں کلاسزکا انعقاد کیاجائے، پوری عمارت کے بجائے صرف خطرناک حصے یا کمرے کو سیل کیا جائے۔

بشکریہ جیو نیوز