وزیراعظم شہباز شریف دسمبر میں روس کا سرکاری دورہ کرینگے

وزیراعظم کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا: ذرائع/فوٹوفائل
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے میں ہفتے روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ روس میں وزیراعظم کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا جبکہ وزیراعظم مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔
بشکریہ جیو نیوز