ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: جناح اسپتال میں بجلی بندش کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، مختلف تشخیصی شعبوں کا کام متاثر

پاکستان
کراچی: جناح اسپتال میں بجلی بندش کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، مختلف تشخیصی شعبوں کا کام متاثر

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی کا مسئلہ برقرار ہے، جس کے باعث مختلف تشخیصی شعبوں کا کام متاثر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی خرابی کے باعث ایم آر آئی اور پی ای ٹی اسکین سروسز متاثر ہوئی ہیں، گزشتہ روز اسپتال کے انتظامی بلاک میں بھی بجلی کے مسائل سامنے آئے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گائنی وارڈ اور نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ (این آئی سی یو) کو جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے ایک حصے میں بجلی کا مسئلہ ہے تاہم جنریٹرز فعال ہیں اور بجلی کی خرابی آج رات تک دور ہونے کی امید ہے۔

بشکریہ جیو نیوز