سال 25-2024 میں پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد ہوگئی: ورلڈ بینک

فوٹو: فائل
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سال 25-2024 میں پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2024 کے دوران ملک کے 7 کروڑ 26 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے رہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں روزانہ 3 ڈالر سے کم آمدن والے افراد کی شرح23 فیصد ریکارڈ کی گئی، پاکستان کی5 کروڑ 76 لاکھ سے زائد آبادی روزانہ3 ڈالرسے کم آمدن رکھتی ہے۔
پاکستان میں روزانہ 4.20 ڈالرسے کم آمدن والوں کی تعداد 12 کروڑ سے زائد رہی جو کہ 47.9 فیصدکی شرح بنتی ہے۔
اسی طرح روزانہ8.30 ڈالرسے کم آمدن والے افراد کی تعداد 21 کروڑ88 لاکھ رہے جو کہ 87.1 فیصد کی شرح بنتی ہے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کثیرالجہتی غربت کی شرح 2024 میں 27.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، ملک میں دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 56.4 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 34.4 فیصد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ غربت میں اضافے کی بڑی وجوہات میں مہنگائی، معاشی سست روی اورآمدن میں کمی ہیں جبکہ اشیائے خورونوش اورتوانائی کی قیمتوں میں اضافے نے غریب طبقے کوشدید متاثرکیا۔
بشکریہ جیو نیوز