جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر سی ڈی اے کا نوٹس، سکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت

پاکستان
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر سی ڈی اے کا نوٹس، سکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت

نوٹس میں سی ڈی اے نے گرین ایریا پر بنا سیکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر سی ڈی اے کا نوٹس ارسال کردیا گیا۔

مکان مالک امان اللہ کو بھیجے گئے نوٹس میں سی ڈی اے نے گرین ایریا پر بنا سکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت کردی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ یہ نوٹس پورے دارالحکومت میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت معمول کی کارروائی ہے، دین یا سیاست کو غیر قانونی سرگرمیوں کے دفاع کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

سی ڈی اے کے نوٹس میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ میں بنا کچن بھی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹس میں 15 روز کے اندر تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 15 دن بعد سی ڈی اے خود ایکشن لے گا۔

بشکریہ جیو نیوز