جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسکردو میں گھر سے میاں بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

پاکستان
اسکردو میں گھر سے میاں بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

فائل فوٹو۔۔

اسکردو میں گھر سے 2 بچوں سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اسکردو پولیس کے مطابق مدینہ کالونی کے قریب گھر سے میاں بیوی اور 2 کمسن بچوں کی لاشیں ملی ہیں جب کہ چاروں افراد کو چھری اور کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمریں ایک اور پانچ سال کے درمیان ہے جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز