جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، پولیس اہلکار کو سزائے موت کا حکم

پاکستان
کراچی: جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، پولیس اہلکار کو سزائے موت کا حکم

فائل فوٹو

کراچی: عدالت نے جعلی مقابلے میں نوجوان کو ہلاک کرنے کے مقدمے میں پولیس اہلکار کو سزائے موت سنادی۔

کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستان جوہر میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار شہریار کو سزائےموت سنا دی۔

عدالت نے شریک ملزمان اہلکار ناصر اور فیصل کو عمر قید کی سزا سنادی سنائی جب کہ تینوں ملزمان کو 5 ،5 لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتول کے ورثا کوادا کرنےکا بھی حکم دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق شاہین فورس کے پولیس اہلکاروں نےگلشن اقبال میں عامر کو رکنےکا اشارہ کیا، عامر کے نہ رکنے پر پولیس اہلکاروں نے تعاقب کیا اور رہائشی فلیٹ میں داخل ہوکر عامر پر فائرنگ کی۔

اہلکاروں نے ابتدائی طور پر واقعہ پولیس مقابلہ ظاہر کیا تھا تاہم بعد میں ملزمان کے خلاف تھانا شاہراہ فیصل میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جیو نیوز