جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے: وزیراعظم

پاکستان
پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے: وزیراعظم

وزیراعظم کا جمہوریہ ترکیے کے قیام کی 103 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب—فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان ، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو اہم سنگ میل قرار دیا۔

جمہوریہ ترکیے کے قیام کی 103ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے صدر رجب طیب اردوان، ترک حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران ترکیے کی حمایت اہل پاکستان کے لیے حوصلے کا باعث بنی، ترکیے کی مخلصانہ حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا صدر رجب طیب اردوان کی مدبرانہ قیادت میں ترکیے مضبوط عالمی قوت بن کر ابھرا ہے، معیشت، دفاعی ٹیکنالوجی اور جدید بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ترکیے کا اہم مقام ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیے کی لازوال دوستی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ مشترکہ صلاحیت اور علاقائی امن و استحکام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بشکریہ جیو نیوز