جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ دیدیا

پاکستان
بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ دیدیا

اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ارکان کو کمیٹی میں بٹھائیں، چیئرمین پی پی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ دیدیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ارکان کو کمیٹی میں بٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں لیکن اپوزیشن کو بھی فعال کردار کی ذمے داری اٹھانا پڑے گی، آپ کے فنانس کمیٹی میں نہ بیٹھنے سے پارلیمان کمزور ہوا ، پارلیمان طاقتور ہے تو ہم سب طاقتور ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کہ اپوزیشن سے درخواست ہے آپ کے پاس جو طاقت ہے آپ اسےاستعمال کرنا شروع کریں، الیکٹرول ریفارمز پر کمیٹی بناتے ہیں لیکن اپوزیشن شریک نہ ہو تو پھر کیا فائدہ ؟

بشکریہ جیو نیوز