خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

فائل فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی بہنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش ہے، انہیں فی الفور رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو بھی رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں، خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کرنا کوئی جرم نہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سنجیدہ مشاورت کی ضرورت ہے۔
بشکریہ جیو نیوز