جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

پاکستان
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

صوبائی اسمبلی کے منظور کردہ 74 قوانین کا جائزہ لیا جائے گا جس کے لیے محکمہ قانون نے قوانین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی، ذرائع/ فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے منظور کردہ 74 قوانین کا جائزہ لیا جائے گا جس کے لیے محکمہ قانون نے قوانین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات متعلقہ حکام کو پیش کرے گی، جائزے میں 20 صوبائی محکموں سے متعلق قوانین شامل ہیں جب کہ پراسیکیوشن، جامعات اور میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اختیارات اور مراعات سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہاکہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں انتہائی متنازع اور عجلت میں منظور کئے گئے قوانین کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کیلئے پی ٹی آئی گروپ سرگرم، 30 سے زائد ارکان علی امین کو سی ایم بنانے کے خواہشمند

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اورگورنر راج رول بیک کرانے کیلئے کردارادا کرے گی: بیرسٹرگوہر

بشکریہ جیو نیوز