جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

وزارت اطلاعات نے انگور اڈہ واقعے پر افغان طالبان رجیم کے بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیدیا

پاکستان
وزارت اطلاعات نے انگور اڈہ واقعے پر افغان طالبان رجیم کے بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیدیا

فوٹو: فائل

وزارت اطلاعات و نشریات نے انگور اڈہ واقعے پر افغان طالبان رجیم کے بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ انگور اڈہ واقعے پر افغان طالبان کا جھوٹا بیانیہ ان کے فریب پر مبنی طرزِ عمل کا عکاس ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ، مارٹر گولہ برسائے، طالبان رجیم کی بلااشتعال فائرنگ بھارتی ہدایات اور پراکسی عناصر کے طے کردہ طریقہ کار کا تسلسل ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا، طالبان کی 7 پوسٹیں تباہ کیں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ غیر نمائندہ طالبان رجیم اپنے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔

بشکریہ جیو نیوز