جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کردی گئی

پاکستان
بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کردی گئی

بینکوں میں یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد نقد لین دین کی رپورٹ ایف ایم یو کو دینا ہوگی/ فائل فوٹو

پاکستان میں بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکوں میں یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد نقد لین دین کی رپورٹ ایف ایم یو کو دینا ہوگی، اس سے قبل یہ حد 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

اس کے علاوہ منی لانڈرنگ روکنے کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر اتفاق ہوا ہے جب کہ صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے کا فیصلہ ایس او پیز کی تکمیل سے مشروط کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے این ای سی کا ورچوئل اثاثہ جات کو بھی انسداد منی لانڈرنگ نظام میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز