جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی طبیعت خراب، جیل سے اسپتال منتقل

پاکستان
عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی طبیعت خراب، جیل سے اسپتال منتقل

فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیر ہ نورین نیازی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نورین نیازی کے وکیل رانا مدثر عمر نے بتایا کہ نورین نیازی کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔

نورین نیازی کے وکیل نے ان کی صحت کے لیے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ 70 سالہ نورین نیازی غیر قانونی نظر بند ہیں اور ان کی اسپتال منتقلی پر خاندان کے کسی فرد کو اطلاع نہیں دی گئی۔

بشکریہ جیو نیوز