بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشتگرد ہلاک

پاکستان
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع کچھ میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع وڈھ میں بھی فورسز نے کارروائی کی جس دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جب کہ صوبے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

بشکریہ جیو نیوز