بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

ویڈیو: لاہور میں بائیک رائیڈر کی مبینہ نازیبا حرکت، خاتون نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگادی

پاکستان
ویڈیو: لاہور میں بائیک رائیڈر کی مبینہ نازیبا حرکت، خاتون نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگادی

📹 Watch video

لاہور: بائیک رائیڈر کی خاتون کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کی کوشش پر خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگادی۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے چلتی موٹرسائیکل سے چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی۔

چلتی بائیک سے گرنے کے باعث خاتون کو منہ، ناک، گلے اور سر پر چوٹیں آئی ہیں جب کہ خاتون کے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگانے پر رائیڈر فرار ہوگیا۔

خاتون نے 17 اکتوبر کو آن لائن رائیڈ بک کروائی تھی جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

بشکریہ جیو نیوز