بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

سیاسی مسائل کے حل کیلئے حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں: بیرسٹر گوہر

پاکستان
سیاسی مسائل کے حل کیلئے حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں: بیرسٹر گوہر

سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں: چیئرمین پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری پارلیمانی میٹنگ معمول کا اجلاس ہے، پارلیمانی میٹنگ کو غیرضروری طور پر سنجیدہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی سلوک ہے، سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے، سیاسی انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، سیاسی مخالفین ایمرجنسی کی آڑ میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں۔

تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، پرویز خٹک

ہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پی

بشکریہ جیو نیوز