یونیورسٹی روڈ بہت بڑا چیلنج رہا ہے جس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا: میئر کراچی

فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی یونیورسٹی کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس سڑک سے گزرنے والوں کی 80 فیصد مشکلات کم ہوگئی ہیں۔
ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ بہت بڑا چیلنج رہا ہے جس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
یہ بھی پڑھیں
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام 90 روز میں مکمل کرنے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ کا سندھ حکومت کو 2 ماہ کے اندر کراچی میں یونیورسٹی روڈ مکمل طور پر فعال بنانے کا حکم
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ سے گزرنے والوں کی 80 فیصد مشکلات کم ہوگئی ہیں، نیپا سے حسن اسکوائر تک کام چل رہا ہے جو نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کئی سالوں سے بند ہے اس لیے متبادل راستے بنا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اس شہر میں خوف کے ضامن ہیں، اس شہر میں ان شاءاللہ خوف کا سایہ نہیں آئے گا۔
بشکریہ جیو نیوز