بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی میں موبائل فون لیکر بھاگنے والے ملزم کی عدالت میں پیشی پر لڑکیوں نے چپلوں سےدھلائی کردی

پاکستان
کراچی میں موبائل فون لیکر بھاگنے والے ملزم کی عدالت میں پیشی پر لڑکیوں نے چپلوں سےدھلائی کردی

فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی کی عدالت نے نوکری کا جھانسہ دے کر 50 سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون لےکر فرار ہونے والے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، احاطہ عدالت میں موجود متاثرہ لڑکیوں نے چپلوں سے ملزم کی دُھلائی کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں نوکری کا جھانسہ دے کر تقریباً 60 لڑکیوں کے موبائل فون لےکر جانے والے ملزم بابر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی: 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی: گڈاپ فارم ہاؤس سے 50 سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت

کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے متعدد موبائل برآمد کرلیے ہیں اور مزید موبائل فون برآمد کرنے ہیں جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔

عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس موقع پر متاثرہ لڑکیوں کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود تھی جنہوں نے ملزم کو دیکھتے ہی چپلوں اور تھپڑوں سے ملزم کی خوب دھلائی کی۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کو ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو گڈاپ میں واقع فارم ہاؤس بلایا تھا جہاں سے وہ لڑکیوں کے موبائل فون لےکر فرار ہوگیا تھا۔

بشکریہ جیو نیوز