بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

پاراچنار، لوئر دیر، مالاکنڈ، شبقدر ، سوات، مانسہرہ اورگردونواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں دیامر، چلاس شہر اورگردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.1 اور مرکز تاجکستان کا علاقہ گرم چشمہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی گہرائی 112کلومیٹر تھی۔

بشکریہ جیو نیوز