نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی، مسلح افواج کا خراج عقیدت

فوٹو: فائل
مسلح افواج نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ وبحریہ نے شہید نائیک سیف کو خراج عقیدت پیش کیا، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے بھی نائیک سیف شہید کوخراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 1948 کی جنگ میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے پیر کلیوا کی اہم دفاعی چوٹی کا بہادری سے دفاع کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید حملوں کے باوجود نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ثابت قدم رہے، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی پاک فوج کی جرأت اور استقامت کی علامت ہے، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کےلیے مشعلِ راہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اپنے شہدا کی قربانیوں کا ہمیشہ مقروض رہے گا، شہدا کی قربانیاں مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت کی راہ روشن کرتی رہیں گی۔
بشکریہ جیو نیوز