ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہوگیا

قومی خبریں
پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہوگیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 357 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سے 23 نومبر تک کے لیے ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت