یمن میں بے گھر افراد کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ کا انتباہ

یمن میں جاری جنگ اور سکیورٹی صورتحال کے باعث نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ اگست سے اب تک تقریباً 3 لاکھ 57 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ افراد تعز صوبے میں پناہ گزین ہیں، جہاں ان کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار ہے۔ اس کے علاوہ لحج میں 95 ہزار اور عدن میں 71 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرکے پہنچے ہیں۔
بے گھر خاندانوں میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کی بڑی تعداد شامل ہے، جنہیں خوراک، صاف پانی، رہائش اور طبی سہولیات کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ نے انسانی بحران کی شدت کے پیش نظر متاثرہ افراد تک فوری امداد پہنچانے پر زور دیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت