جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: سی آئی اے پولیس کا افسر شہری کو اغوا کرکے تاوان وصولی کی واردات میں ملوث نکلا

قومی خبریں
کراچی: سی آئی اے پولیس کا افسر شہری کو اغوا کرکے تاوان وصولی کی واردات میں ملوث نکلا

کراچی میں سی آئی اے پولیس کا افسر شہری کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے کے الزام میں ملوث نکلا۔

ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ایک افسر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افسر انسپکٹر رسول بخش ڈی آئی او لیاقت آباد میں تعینات ہے۔ ملزمان نے ملیر کینٹ تھانے کی حدود سے ایک شہری کو اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان وصول کیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے دو جعل سازوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزمان سکیورٹی کمپنی کے نام پر غیر قانونی برانچ قائم کرنے میں ملوث تھے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت