جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

برطانیہ کا یوکرین کو ایک ہزار سے زائد جدید ڈرون فراہم کرنے کا اعلان

قومی خبریں
برطانیہ کا یوکرین کو ایک ہزار سے زائد جدید ڈرون فراہم کرنے کا اعلان

برطانیہ نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک ہزار سے زائد جدید ڈرون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کی مالیت 26 کروڑ برطانوی پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔

برطانوی حکومت کے مطابق بعض ڈرون ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک پرواز کرنے اور بھاری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن کے ذریعے یوکرین روس کے اندر دور دراز فوجی اہداف اور اسلحہ ساز تنصیبات کو نشانہ بنا سکے گا۔

یہ اعلان برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے 19 نومبر کو برلن میں یوکرین کے اتحادی ممالک کے اجلاس کے موقع پر کیا۔

امدادی پیکج میں جنگی ڈرونز کے علاوہ سمندری نگرانی، جاسوسی اور رسد پہنچانے والے ڈرون بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے یوکرینی فوج کو محاذ پر طبی سامان، خون اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت