پیرس کے ائیرپورٹ پر ڈرون کی موجودگی کے شبہے میں فلائٹ آپریشن معطل

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مصروف ترین چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر ممکنہ طور پر ڈرون دیکھے جانے کی اطلاع کے بعد پروازوں کی آمدورفت مختصر وقت کے لیے معطل کردی گئی۔
حکام کے مطابق ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں ڈرون کی موجودگی کے شبہے پر حفاظتی اقدامات کے تحت پروازوں کا آپریشن فوری طور پر روک دیا گیا۔ تاہم سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد کچھ ہی دیر میں معمول کی پروازیں دوبارہ بحال کردی گئیں۔
واضح رہے کہ فرانسیسی قوانین کے تحت ہوائی اڈوں اور حساس تنصیبات کے قریب بغیر اجازت ڈرون اڑانے پر سخت پابندی ہے، کیونکہ اس سے مسافر طیاروں کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت