جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اقوام متحدہ کی کمیٹی میں ایران میں انسانی حقوق سے متعلق قرارداد منظور

قومی خبریں
اقوام متحدہ کی کمیٹی میں ایران میں انسانی حقوق سے متعلق قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کرلی۔

کینیڈا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے حق میں 76 ممالک نے ووٹ دیا، 27 نے مخالفت کی جبکہ 64 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ غیر حاضر رہنے والوں میں امریکا اور اسرائیل بھی شامل تھے۔

قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرے، شہری آزادیوں کا احترام یقینی بنائے اور غیر قانونی حراستوں و تشدد کی روک تھام کرے۔

دستاویز میں خواتین سمیت تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل درآمد پر بھی زور دیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت