یوکرین پر روسی حملوں میں مزید 6 افراد ہلاک‘ تعداد 10ہوگئی

کیف: یوکرین کے مرکز پر روسی حملوں میں مزید 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جہاں پہلے ہی 4 افراد ہلاک ہوچکے تھے۔
عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین کے خطے اوڈیسا میں تاریخی مرکز پر روس نے پے در پے حملے کرکے پہلے ہی 4 افراد ہلاک ہوچکے تھے، وہاں اب اطلاعات کے مطابق مزید 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اس طرح ہلاکتوں کی تعداد اب 10 تک پہنچ چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق اب بھی متعدد افراد زخمی ہیں، جہاں مزید ہلاکتوں کے خدشات ہیں۔
اعلیٰ حکام کے مطابق 3 الگ الگ روسی حملے صبح کے وقت ہوئے ہیں، جس میں ضلع کو نشانہ بنایا گیا، اپارٹمنٹ کی عمارتوں، کیفے، دکانیں اور کھڑی کاریں تہس نہس ہوگئیں۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق دوسری جانب یوکرین کی جانب سے جوابی حملے میں تیسری بار روس اور کریمیا کو ملانے والے پل پر حملہ کیا گیا، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پر ٹرین سروس کو معطل کرنا پڑی۔ مذکورہ واقعہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی چین اور امریکا کے رہنماو¿ں سے ملاقات سے چند گھنٹے قبل پیش آیا ہے، یوکرینی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، البتہ مادی نقصان کا جائزہ لےاجا رہا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت