جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عالمی یومِ اطفال20نومبر کے موقع پرپنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور

قومی خبریں
عالمی یومِ اطفال20نومبر کے موقع پرپنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور

لاہور: عالمی یومِ اطفال 20 نومبر 2026ء کے موقع پر پنجاب اسمبلی کی عمارت کو نیلی روشنیوں سے منور کر دیا گیاْ

پنجاب اسمبلی میں یہ اقدام بچوں کے ساتھ یکجہتی، ان کے حقوق کے تحفظ، وقار اور فلاح و بہبود کے عزم کی علامت ہے۔نیلی روشنی اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہر بچے کو پس منظر یا حالات سے قطع نظر تعلیم، صحت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہئیں۔

نیلی روشنیوں کے ذریعےیہ پیغام دیا گیا کہ ریاستی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ایسا محفوظ، مساوی اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے جہاں ہر بچے کی آواز سنی جائے، اس کے حقوق کا احترام ہو اور اس کی صلاحیتوں کو پروان چڑھنے کے مواقع ملیں۔

پنجاب اسمبلی نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ، روشن اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت