حکومت نے ایک روز کے لئے پیٹرول مہنگا کردیا، ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 323 روپے فی لیٹرمقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی، جو 355 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں 20 نومبر کیلئے قابل عمل رہیں گی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت