جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صومالیہ کا امارات کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

قومی خبریں
صومالیہ کا امارات کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

عدیس ابابا: صومالیہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ابوظبی سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا۔

صومالی حکومت نے متحدہ عرب امارات پر ملکی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے اقدامات کو صومالیہ پر ’’کھلا حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔

صومالی وزیر اطلاعات عبدی فتح قاسم محمود نے سرکاری خبر رساں ادارے پر نشر ہونے والے بیان میں کہا کہ صومالیہ کے خلاف اماراتی اقدامات میں تعاون کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے تمام صومالی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے دفاع اور اس کی خودمختاری، سلامتی، سرزمین اور اتحاد کے تحفظ کے لیے متحد ہوجائیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی جانب سے اب تک اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت