فیلڈ مارشل سے قطری وزیرِ داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے پاک قطر دوطرفہ تعلقات بالخصوص سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جبکہ معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ روابط کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت