شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائیاں:فتنہ الخوارج کا بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ

شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کامیابی سے جاری ہے، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق میرعلی میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا بارودی مواد تیار کرنے کا بڑا ٹھکانہ پکڑ لیا، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے رہائشی مکانات میں دھماکا خیزمواد کی لیب بنا رکھی تھی جو سیکیورٹی فورسز نے پکڑلی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فیکٹری سے بھاری مقدارمیں آئی ای ڈیز، کواڈ کاپٹر اور دھماکہ خیزمواد تیار کرنے کا لٹریچر بھی برآمد کیا گیا، آبادی کے درمیان دھماکا خیز مواد کی لیبز بنانا دہشت گردوں کی وہ مجرمانہ روش ہے جو معصوم جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے۔
سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت