جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہے؟

قومی خبریں
آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہے؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 3,700 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,172 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 37 ڈالر سے کم ہوکر 3,727 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس چاندی کی قیمت میں 43 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نرخ 45 ڈالر 27 سینٹس کی سطح پر آ گئے۔

اسی طرح ملک میں آج چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 43 روپے کم ہو کر 5 ہزار 005 وپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 37 روپے کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 290 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (بدھ کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,000 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 100 ڈالر سستا ہوا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت