پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش 23 دسمبر 2026 تک برقرار رہے گی۔
اتھارٹی کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ تجارتی، مسافر اور فوجی طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 کو بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی تھیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت