ری پبلکنز کی انتخابی مہم پر کروڑوں ڈالر خرچ کرنے پر ایلون مسک پچھتانے لگے

امریکی ارب پتی ایلون مسک وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھاری رقم خرچ کرنے کے فیصلے پر پچھتانے لگے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ انتخابی مہم پر 40 کروڑ ڈالر خرچ کرنا دانش مندانہ فیصلہ نہیں تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم خرچ کرکے وہ خود کو بے وقوف محسوس کر رہے ہیں۔ مسک کے مطابق امریکا کے بہترین مفاد میں یہی ہے کہ حکومت کا اختیار کسی ایک جماعت کے بجائے مختلف سیاسی جماعتوں کے پاس ہو۔
یہ بیان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن امیدواروں کی انتخابی مہم کے لیے مسک کی بھاری مالی معاونت کے بعد سامنے آیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت