جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسلام آباد ہائیکورٹ کی آوارہ کتوں سے متعلق درخواست چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کو بھجوانے کی ہدایت

قومی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی روک تھام سے متعلق درخواست پر چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کو معاملہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس ایاز شوکت نے وکیل سجاد بلوچ کی جانب سے ذاتی حیثیت میں دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلامی یونیورسٹی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک طالب علم جاں بحق ہوچکا ہے، اس لیے شہر میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ پاکستان نے ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے اور اسلام آباد انتظامیہ آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے اس ادارے سے معاونت حاصل کرسکتی ہے۔

عدالت نے درخواست چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار کا مؤقف سن کر اس پر فیصلہ کریں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت