یورپی یونین کی یوکرین پر روسی میزائل حملوں کی مذمت
یورپی یونین نے یوکرین کے مختلف شہروں پر روسی میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو امن مذاکرات کے دوران بھی یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 اور 17 نومبر کی درمیانی شب ہونے والے حملوں میں دارالحکومت کیف سمیت متعدد شہر متاثر ہوئے۔ حملوں کی پہلی لہر میں 26 میزائل داغے گئے۔
رپورٹس کے مطابق روسی حملوں میں یوکرین کی توانائی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ یورپی یونین نے ان حملوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے شہری و بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت