پیرس میں فارماسسٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں معروف سرجن گرفتار

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک معروف سرجن کو فارماسسٹ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ فارماسسٹ کی شکایت پر حکام نے تحقیقات شروع کیں، جس کے بعد سرجن کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق عدالتی کارروائی کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت