پاکستان کا پہلا خلا باز 25 نومبر کو چین کے خلائی مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا

پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے تحت پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا کا سفر کرے گا۔
سپارکو کے مطابق محمد ذیشان علی اور خرم داؤد چین میں خلائی تربیت مکمل کر چکے ہیں، جن میں سے ایک امیدوار پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر مشن کا حصہ بنے گا۔
پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔ مشن کے لوگو میں پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت